ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تریپورہ میں خام مکان گرنے سے چار افراد ہلاک، ایک زخمی

تریپورہ میں خام مکان گرنے سے چار افراد ہلاک، ایک زخمی

Fri, 18 May 2018 22:58:59    S.O. News Service

اگرتلہ ،18؍مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )مغربی تریپورہ میں گزشتہ رات سے جاری شدید بارش کی وجہ سے موہن پور تحصیل کے تھانبلباری میں ایک خام مکان گرنے سے کم از کم تین افراد اور سبھال سنگبھ میں بیلپھانباری میں ایک مکان منہدم ہو جانے سے ایک خاتون کی موت ہوگئی۔ پولس ذرائع نے بتایا کہ اس علاقے میں گزشتہ رات سے تیز بارش ہو رہی تھی اور آج سویرے دو خام مکان گرنے سے یہ اموات ہوئیں۔ پہلے واقعہ میں مالک مکان، اس کی بیوی اور تین سالہ بیٹی کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور ایک اور بچہ شدید زخمی ہو گیا۔ دوسرے واقعہ میں خام مکان گرنے سے ایک خاتون کی موت ہونے کی اطلاع ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی وزیر اعلی بپلو کمار دیب، وزیر تعلیم رتن لال ناتھ اور مقامی ممبر اسمبلی بی دیباراما جائے حادثہ پر پہنچے۔ پولس نے دونوں مقامات پر جاکر لاشوں کو ملبے سے باہر نکال کر اسپتال پہنچایا۔

موہن پور علاقے میں شدید بارش سے 10 سے زائد خاندان متاثر ہوئے ہیں۔


Share: